کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بلاک 1 میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ مسجد بھی محفوظ نہ رہی، مدرسے سے امام مسجد کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو سفید شلوار قمیض میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے،،گلستان جوہر میں موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ نے شہریوں کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے ، شہریوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری موثر گشت اور سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔