• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرن بائی پاس جنگل سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش ملی، مقتول پینٹ شرٹ میں ملبوس تھا، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موچکو ناردرن بائی پاس کٹوگوٹھ ،سہراب گوٹھ قبرستان کے قریب جنگل سے ایک نوجوان کی جلی ہوئی ایک سے دوروزپرانی لاش ملی، پولیس کے مطابق بظاہرمعلوم ہوتا ہے کہ مقتول نوجوان پینٹ شرٹ میں ملبوس تھااور پاؤں میں چپل بھی موجود ہے، عمر 18 سے 20 سال کے قریب ہے ، لاش ناقابل شناخت ہے ڈی این اے کے ذریعے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی ، پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول نوجوان کو کسی اور جگہ پر قتل کرنے کے بعد لاش کو یہاں لاکر جلایا دیا گیا،لاش پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کی گئی تاکہ حتمی وجہ موت اورشناخت کی جا سکے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید