کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب سوشل میڈیا پر مسلم مخالف بیانات کی مذمت کی ہے، بار کے صدر محمد حسیب جمالی نے امریکی سفارتخانے کو خط لکھ دیا، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وکلا برادری امریکا کو آئین اقدار، جمہوری اداروں اور بنیادی حقوق کے لئے احترام کی حامل ریاست کے طور پر دیکھتی ہے، امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتی ہے۔