ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کل (11اپریل) دن گیارہ بجے منعقد ہوگا، جماعت اہلسنت پاکستان پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی کے مطابق جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کرینگے، صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمان شاہ بخاری مہمان خصوصی ہوں گے، کنونشن میں ملتان ڈویژن اور تمام اضلاع کے ذمہ داران شریک ہوں گے۔