کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے صحافیوں کی بیگمات کو ماضی قریب میں دی جانے والی سفری رعایت بحال کردی، جس کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت صحافیوں کو ریلوے ٹکٹ میں دی جانے والی رعایت80سے کم کرکے 50فیصد کردی گئی تھی، جب کہ صحافیوں کی بیگمات کو دی جانے والی 50فیصد رعایت مکمل طور پر ختم کردی گئی تھی۔