ٹوکیو(عرفان صدیقی، نمائندہ جنگ) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی دانشمندانہ قیادت اور مؤثر حکمت عملی سے دنیا کو ایک بڑے بحران سے بچا لیا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کراچی کو دل سے عزیز رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کیا گیا۔ کراچی میں جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات سے امید ہے کہ دنیا میں پائیدار امن قائم ہوگا اور پاکستان عالمی سطح پر مزید سرخرو ہو کر ابھرے گا۔