• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے سعودی، برطانوی، آذری اور جنوبی افریقا کے وزراء خارجہ سے رابطے

اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ یوویٹ کوپر ، آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف اور جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون رونالڈ لامولا سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی ہے،اس دوران رہنماؤں نے مشرقِ وسطی اور خطے میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ، عالمی رہنماؤں نے وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا اور جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں میں سعودی عرب کی ثابت قدم حمایت پر دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن کے حصول کے لیے ڈائیلاگ اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ کوپر نے نائب وزیرِاعظم /وزیرِ خارجہ کی کاوشوں کو سراہا اور جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔دونوں رہنماں نے قریبی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بایراموف نے ابتدائی جنگ بندی کے حصول اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور پاکستان کی قیادت کے کردار کو سراہا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کوششیں دیرپا امن کا باعث بنیں گی۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اہم خبریں سے مزید