کراچی( ثاقب صغیر )اسپین حکومت کی نئی ریگولرائزیشن پالیسی کے حوالے سے اہم وضاحت سامنے آ گئی۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے مطابق اسپین حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا حالیہ فیصلہ صرف ان افراد کے لیے ہے جو 31 دسمبر 2025 سے پہلے سے وہاں موجود ہیں اور مقررہ میعاد پر پورا اترتے ہیں۔حکام کے مطابق درخواست دینے والوں کو ثابت کرنا ہوگا کہ ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ وہ 2025 کے اختتام سے پہلے اسپین پہنچے تھے اور کم از کم پانچ ماہ سے ملک میں رہائش پذیر ہیں۔ جن افراد نے 31 دسمبر 2025 سے پہلے پناہ کی درخواست دی تھی وہ بھی اس پروگرام کے تحت درخواست دے سکیں گے۔ کامیاب درخواست گزاروں کو ایک سال کا رہائشی اجازت نامہ ملنے کی توقع ہے جس کی تجدید ممکن ہوگی۔