واشنگٹن(اے ایف پی) — امریکہ کی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جمعرات کو ایک غیر متوقع بیان جاری کرتے ہوئے اپنے اور بدنام زمانہ ملزم جیفری ای پسٹین کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کی۔ یہ معاملہ ایک ایسا اسکینڈل ہے جسے ان کے شوہر صدر ماضی میں کم اہمیت دیتے رہے ہیں۔55 سالہ سابق ماڈل نے وائٹ ہاؤس میں اچانک میڈیا کے سامنے آکر بیان دیا، اور یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اس وقت اس موضوع کو کیوں اٹھایا۔ “میرے اور جیفری ایپسٹین کے درمیان تعلقات کے بارے میں پھیلائی جانے والی جھوٹی باتیں آج ختم ہونی چاہئیں۔