اسلام آ باد (رانا غلام قادر)سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر؛ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس اپریل کے آخری ہفتے ہو گا جس میں مختلف وفاقی سروس کے 30سے زائد افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جا ئے گی ۔ وفاقی حکومت نے افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس رواں ماہ طلب کر لیا۔