• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے سے دیر سے آگاہ کیا گیا، امریکی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے سے متعلق دیر سے آگاہ کیا گیا جس پر صہیونی ریاست کی جانب سے ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا ۔ اسرائیل، جو ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی بات چیت کا باضابطہ فریق نہیں تھا، اس بات پر ناخوش تھا کہ اسے ڈیل کی حتمی شکل دیئے جانے کی اطلاع بہت دیر سے دی گئی اور اس سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا،مشاورت کا واحد مرحلہ یہ تھا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے اعلان سے کچھ دیر پہلے اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کو فون کیا، وائٹ ہاؤ س کے مطابق نیتن یاہو نے جنگ بندی میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ،اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید