• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں اور امریکا کی ایران جنگ پر سخت تنقید

میڈرڈ (جنگ نیوز) اسپین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں اور امریکا کی ایران جنگ پر سخت تنقید، واشنگٹن کیساتھ تعلقات مزید کشیدہ، میڈرڈ نے اسرائیلی اقدامات کو مجرمانہ، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔ وزیر اعظم سانچیز کا یورپی یونین سے اسرائیل معاہدہ معطل کرنیکا مطالبہ، بعض یورپی حلقوں نے موقف کی حمایت بھی کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین نے لبنان میں اسرائیلی حملوں اور ایران کے خلاف جنگ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی ہے، جس کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مینوئل الباریس نے اس تنازع کو انسانی اقدار پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر عالمی قوانین اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
اہم خبریں سے مزید