کراچی (جنگ نیوز)ایران،امریکا، مذاکرات پر عالمی نظریں مرکوز، ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات، نیوز بلیٹن بھی خصوصی نوعیت کے ہوں گے، جبکہ ماہرین کے تجزیے اور تبصرے بھی نشر کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اہم سفارتی سرگرمیوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی میزبانی میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات شروع ہورہے ہیں۔ ان مذاکرات کا اہم مرحلہ ہفتے کے روز متوقع ہے، جس پر عالمی دُنیا کی گہری نظریں مرکوز ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لئے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت یہ اہم مذاکرات منعقد کیے جا رہے ہیں۔