• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا میڈیا پر سخت حملہ، جعلی معلومات شائع کرنے کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کا میڈیا پر سخت حملہ، جعلی معلومات شائع کرنے کا الزام، امریکی صدر کا کہنا تھا نیو یارک ٹائمز اور سی این این نے ایران کے بارے میں جعلی دس نکاتی منصوبہ رپورٹ کیا، غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، تحقیقات کے بعد ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو بڑے امریکی میڈیا اداروں پر سخت تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے جعلی معلومات شائع کی ہیں۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ نیو یارک ٹائمز اور سی این این نے ایران کے بارے میں ایک "کل ملا کر جعلی دس نکاتی منصوبہ" رپورٹ کیا، جو امن عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بدھ کو طے شدہ جنگ بندی کی خبریں منظر عام پر آئیں، اور ایران کی ایمبیسی انڈیا کی جانب سے جاری دس نکاتی پلان کی تفصیلات سی این این اور دیگر میڈیا نے شیئر کیں۔
اہم خبریں سے مزید