• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کا رابطہ، حکومت کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم سے بلاول بھٹو کا رابطہ، حکومت کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی ، چیئرمین پی پی نے ایران اور امریکا جنگ بندی میں وزیراعظم کی کاوشوں اور موثر کردار کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام میں وزیراعظم کی فعال سفارتی کاوشوں اور موثر کردار کو سراہا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اہم خبریں سے مزید