• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے درمیان 13 معاہدے نافذ العمل

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) پاکستان اور بھارت کے درمیان13معاہدے نافذ العمل  ، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش ۔ پاکستان کی جانب سے بھارت پر 13 میں  4 معاہدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام  ۔ وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطا بق بھارت سندھ طاس معا ہدے، مذہبی مقامات پر سہولیات کی فراہمی، زا ئرین اورویزا سہولیات سے متعلق معا ہدے پر عملدرآمد نہیں کر رہا۔   آبی وسائل کی تقسیم کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 19 ستمبر 1960 کو سندھ طاس معاہدہ عمل میں آیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے پر امن حل کے لئے 2 جولائی 1972 کو شملہ معاہدہ طے پایا۔ دونوں ممالک میں مذہبی مقامات کی زیارات سہل بنانے کے لئے 14 ستمبر 1974 کو پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔براہ راست ٹیلی کمیونیکیشن کے لئے 14 ستمبر 1974 کو معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

اہم خبریں سے مزید