اسلام آباد (ساجد چوہدری )ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے موجودہ صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں ، وزارت آئی ٹی کیطرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے موجودہ صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی 10لاکھ روپے تنخواہ ، ڈرائیور کے ساتھ 1800 سی سی گاڑی اور ماہانہ 500 لیٹر پٹرول ، دو گراس تنخواہوں کے برابر میڈیکل الاؤنس ملتا ہے۔