• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر سفارشات کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر سفارشات پیش کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی، انکوائری رپورٹ میں متعدد اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔قانون اور صنعت کے وزراء پر مشتمل کمیٹی اپنی سفارشات پیش کریگی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور رپورٹ کا تفصیلی مطالعہ کرکے سفارشات پیش کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ اور ضیا لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ (پی ایس سی ایم) آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ (اے سی ایس ہوم) اقبال میمن، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) جاوید اوڈھو، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری قانون علی احمد بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آتشزدگی کا واقعہ 17 جنوری 2026 کو پیش آیا، جس کے بعد کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کی منظوری دی۔ یہ ٹی او آرز سندھ ہائی کورٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے، جس کے بعد 4 فروری 2026کو کمیشن آف انکوائری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید