• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فیکٹری کے باہر فائرنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی صنعتی ایریا میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کے باہر فائرنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود منگل بازار کے قریبب مقامی گارمنٹس کی فیکٹری کے باہر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ فیکٹری کے مالک اقبال سے لیاری گینگ وار کمانڈر صمد کاٹھیاواڑی کے کارندوں نے 30لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر اس کی فیکٹری کے باہر بھتہ خوروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری مالک کو گزشتہ 2 ماہ سے بھتہ طلب کرنے سے متعلق کالز کی جا رہی تھیں ۔ فیکٹری مالک کی جانب سے پولیس کو بھتہ طلب کرنے سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ پولیس نے بھتہ طلب کرنے اور فائرنگ کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے جس کا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید