• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 کروڑ 14 لاکھ سے زائد شہریوں کے شناختی کارڈ ایکسپائر قرار

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) 4کروڑ 14لاکھ سے زائد شہریوں کے شناختی کارڈایکسپائر قرار ، زائد المیعاد شناختی دستاویزات کی فوری تجدید کی ہدایت ، ورنہ بنک اکاؤنٹس ،موبائل سمز و دیگر خدمات معطل ہو جائیں گی۔ نادرا نے بڑا اعلان کیا ہے کہ4کروڑ 14لاکھ سے زائد افراد کے شناختی کارڈ ز ،دستاویزات زائد المیعاد ہونے سے غیر موثر ہو گئی ہیں ، اگر شناختی کارڈ ز / دستاویزات کی فوری تجدید نہ کرائی گئی تو ان کے نام پر بنک اکاؤنٹس ،سمزاور دیگر خدمات معطل کر دی جائیں گی، اعلامیے کےمطابق پاکستان کے مروجہ قوانین تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) شناختی دستاویزات کو ایک معین مدت کے لیے جاری کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید