• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشت کاروں کی خوشحالی ، اہم سنگِ میل عبور کر لیا، شرجیل میمن

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر کاشت کاروں کی خوشحالی کیلئے فیول سبسڈی کے مد میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، صوبے بھر میں 3 لاکھ 31 ہزار کاشتکاروں کو ہاری کارڈ کے ذریعے فیول سبسڈی فراہم کردی گئی ہے۔ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فیول سبسڈی میں مجموعی طور پر 3 ارب روپے شفاف انداز میں جاری کئے گئے، یہ سبسڈی 19 لاکھ 40 ہزار ایکڑ زرعی رقبے کے لئے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے لئے فیول سبسڈی کا مقصد کسانوں کے پیداواری اخراجات میں کمی اور ان کی آمدن میں اضافہ یقینی بنانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید