کراچی (بابر علی اعوان) شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق پی آئی بی کالونی کی رہائشی بیس سالہ لڑکی ڈینگی سے انتقال کر گئی، ملیریا سے بیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ محکمہ کے مطابق صوبے بھر میں اس سال اب تک 198 ڈینگی کے کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے کراچی ڈویژن میں 163، حیدرآباد ڈویژن میں 24، میرپورخاص ڈویژن میں 8 اور سکھر ڈویژن میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے 7 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 20,123 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں کراچی میں 184 کیسز شامل ہیں۔