• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) صحافی و تجزیہ کار کامران یوسف اور ادریس علی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، پچھلے چند دنوں میں جو ڈیولپمنٹ سامنے آئی ہیں اس کو دیکھتے ہوئے ہم مثبت اُمید کرسکتے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان کل مذاکرات ہوں گے اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں تیاریاں جاری ہیں توقع ہے آج رات امریکہ و ایران کے وفودپاکستان پہنچ جائیں گے۔ امریکی وفد جے ڈی وینس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچے گا 2011 کے بعد یہ کسی بھی امریکی نائب صدر کا پہلا دورہِ پاکستان ہے۔ خبر آرہی ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محمد باقر قالیباف ایرانی وفد کی قیادت کریں گے اور عباس عراقچی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان ہے۔ لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ لبنان کے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔ اسرائیل حزب اللہ کو جواز بنا کر لبنان میں تباہی مچا رہا ہے اور لوگوں کا خون بہا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید