کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)دشت کمبیلا میں نامعلوم مسلح افراد کا صوبائی وزیر کے فارم ہاؤس پر حملہ مشینری اور سامان کو نذر آتش کر دیا ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کی شب دشت کے علاقے کمبیلا میں واقعہ صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کے فارم ہاؤس میں گھس کر وہا ں موجود مشینری اور سامان کو آگ لگا دی جبکہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچایا طلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ۔