اسلام آباد( جنگ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے،بیرسٹر سلمان صفدر کے ٹویٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کے حقوق جیل مینول اور رولز کے مطابق بحال کیے جائیں اور ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، لہٰذا انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر نے اپنی گزشتہ رپورٹ میں بانی چیئرمین کی رہائشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔