• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2ڈی ایس پیز کی خدمات کراچی پولیس چیف کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے 2پولیس افسران کی تعیناتی جبکہ تقرری کے منتظر 2 ڈی ایس پیز کی خدمات کراچی پولیس چیف کے حوالے کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے 2 پولیس افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کو پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد جبکہ شبیر احمد سہتر کو ایس پی انویسٹی گیشن کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تعینات کر دیا ہے ۔ آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں تقرری کے منتظر 2 ڈی ایس پیز محمد معین اور امتیاز اللہ خان کی خدمات کراچی پولیس چیف کے حوالے کیے جانے کا حکمنامہ بھی جاری کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید