کراچی (بابر علی اعوان) کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔ جسے انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ مریض کا تعلق بفر زون سے ہے، جسے 2 اپریل کو تیز بخار، سر درد اور جسم پر دانوں کی علامات ظاہر ہوئیں جو بڑھنے پر ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری سے پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا جس میں 8 اپریل 2026 کو منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔ مریض کو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشس ڈیزیز کراچی کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔