راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ، 7موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،16موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں اقرار حسین سے گن پوائنٹ پر موبائل ،شکریال میں محمد سعید سے زبردستی اڑھائی لاکھ روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ پمپوں والے چوک میں شہباز ناصر سے اسلحہ کی نوک پر59ہزار پانچ سوروپے اور 3موبائل ،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ کوہ نور ملزکے قریب نگینہ بی بی سے 2لاکھ 10ہزار روپے ،شناختی کارڈ وغیرہ ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ مصریال روڈ پرسجاد محمود سے اسلحہ کی نوک پر90ہزار روپے اور 2موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ جان کالونی میں شبیر احمد کے سپر کریانہ سٹور سے 20ہزار روپے اور موبائل، ڈھوک گنگال میں فیصل عباس کے جنرل سٹور سےگن پوائنٹ پر27ہزار روپے ،موبائل اور سگریٹ ،تھانہ دھمیال کے علاقہ گلشن اسلام میں اسلحہ کی نوک پر بلال کی اہلیہ سے موبائل چھین لیاگیا،مظہرآباد میں احمد کے گھرسے تالے توڑ کر10ہزار روپے اور گھریلو اشیاء، گرجا روڈ پرامتیازکے گھر سے 90ہزار روپے اور دیگر سامان، اڈیالہ روڈ پر شہری کی دکان سے تالے توڑ کر6لاکھ روپے کی تاریں اور 15ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔