• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) معروف سماجی کارکن اور سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کوثر عباس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے، جنہوں نے کشیدہ عالمی حالات کے دوران امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے غیر معمولی قیادت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔کوثر عباس نے کہا کہ پاکستان کی بروقت اور مؤثر سفارتکاری نے ایک ممکنہ تباہ کن جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور خطے سمیت پوری دنیا کے امن کو محفوظ بنایا۔
اسلام آباد سے مزید