• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی موثر سفارت کاری کی وجہ سے عالمی معیشت کو ریلیف ملا، غیاث پراچہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی) انرجی ٹائیکون غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کے باعث امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی اور پاکستان کی موثر سفارت کاری کے نتیجے میں عالمی معیشت کو ریلیف ملا اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 22ڈالر فی بیرل تک کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اس نمایاں کمی سے عالمی معیشت کو اربوں ڈالر کا ریلیف ملا ہے اور افراط زر کے دباؤ میں کمی آئی ہے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت عالمی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے جو بڑھتی ہوئی توانائی قیمتوں کے باعث شدید دباؤ کا شکار تھی۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ حکومت کی مؤثر سفارتی کوششوں کے باعث پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا ہے، جس کا سہرا وزیر اعظم، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید