• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم نے خودکشی کرلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اہلیہ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم نے خودکشی کر لی، ایچ آئی یوتھانہ سٹی کے تفتیشی افسر راجہ شبیر نے بتایا کہ 31سالہ کاشف جمال نے جمعرات کو کالج روڈ پر واقع ایک پلازے کے فلیٹ میں اپنی کنپٹی پر فائر مار کرخودکشی کر لی، پولیس کے مطابق اس نے قبل ازیں اپنی ساس اور ایک اور شخص کو قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح اس نے اپنی بیوی کو فون کر کے منانے کی کوشش کی اور ناکامی پر بعدازاں خود کشی کر لی، پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
اسلام آباد سے مزید