• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بجٹ کی معلومات بروقت شیئر کرے، سلام خان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز اور سالار فاؤنڈیشن کے پروگرام منیجر سلام خان نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ کی معلومات بروقت شیئر اور اس میں عوامی شرکت کو موثر بنائےان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو عبدالحئی بنگلزئی ایڈووکیٹ ، تنویر احمد ، جہانگزیب ، ذوالقرنین بادیزئی ، ذوالنوربن خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہبجٹ میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے بجٹ کی معلومات بروقت عوام کے ساتھ شیئر کی جائیںتاکہ اس میں عوامی شرکت کو یقینی بنایا جاسکےانہوں نے کہا کہ حکومت اخراجات اور آڈٹس رپورٹس بروقت شائع نہیں کرپاتی جس سے موثر نگرانی محدود ہوجاتی ہے اس عمل میں پنجاب کی کارکردگی بہتر ہے اس کے بعد صوبہ سندھ ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سب سے پیچھے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بجٹ کی معلومات بروقت شیئر کرکے اس میں عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید