• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ کو عدالت میں گھسیٹنے پر نووان تھسارا شرمندہ

کولمبو (جنگ نیوز) سری لنکن فاسٹ بولر نووان تھسارا نے سری لنکا کرکٹ کو عدالت میں گھسیٹنے پر اظہارِ شرمندگی کرتے ہوئے قانونی کارروائی واپس لینے اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کو ای میل میں کہا کہ ان کا مقصد بورڈ کو دباؤ میں لانا یا تنازع پیدا کرنا نہیں تھا بلکہ وہ صرف انصاف چاہتے تھے۔ ان اقدامات سے کسی کو تکلیف پہنچی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں اور قانونی کارروائی واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے این اوسی نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا، کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی ہے۔

اسپورٹس سے مزید