• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگل میچ سیریز بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بنانے کی تجویز

دبئی (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید وسعت دینے اور مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اہم تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر راجر ٹوز کی سربراہی میں قائم ورکنگ گروپ نے سفارش کی ہے کہ اگلے سائیکل میں صرف ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز (One-off Test) کو بھی چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کا حصہ بنایا جائے۔ اس تجویز کا مقصد بڑے ممالک کے لیے چھوٹی ٹیموں کی میزبانی کو ممکن بنانا ہے، کیونکہ موجودہ قانون کے تحت کم از کم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز لازمی ہے، جو اکثر بورڈز کے لیے مالی خسارے کا سبب بنتی ہے۔ ورکنگ گروپ کی ان سفارشات میں زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی ٹیسٹ لیگ میں شامل کرنے کی تجویز شامل ہے، جس سے مجموعی ٹیموں کی تعداد 12 ہو جائے گی۔ اس اقدام سے ان تینوں مکمل ممبران کو بڑی ٹیموں کے خلاف باقاعدگی سے کھیلنے کے مواقع مل سکیں گے۔ آئی سی سی بورڈ مئی کے اوائل میں ہونے والے اجلاس میں ان سفارشات کا جائزہ لے گا۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے یہ اہم اجلاس اب جلد ہی کسی مقام پر بالمشافہ منعقد ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید