• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار احمد اچھے بولر، پاکستان خدمات سے فائدہ اٹھائے، مصباح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی میں وکٹ سلو ہے اور بیٹرز کو وکٹ پر رکنے میں دشواری کا سامنا ہے، افتخار احمد تجربہ کار بولر ہیں، پاکستان کو ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ،بابر اعظم اپنی کھوئی ہوئی فارم میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پشاور زلمی کی ٹیم کامیابی کی جانب رواں ہو گئی ہے ۔ لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے ناکامی کے بعد کہا کہ پچ اتنی مشکل نہیں تھی کہ ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوجاتی، شکست کی وجہ بدقسمتی نہیں خراب کارکردگی ہے۔ جس حساب سےٹریننگ کی اس طرح میچ نہیں کھیلا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی کنڈیشنز میں خاصا فرق ہے، اندازہ ہوگیا کہ کراچی کی پچ پر جارحانہ انداز نہیں اختیار کرنا بلکہ درست بیٹنگ کرنی ہے۔ فخر زمان کی کمی بڑی کمی ہے۔

اسپورٹس سے مزید