کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسٹرائیکرز نے چیلنجرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ چیلنجرز 93 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔نشرا سندھو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹرائیکرز نے ہدف 9.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں انوِنسبلز نے کانکررز کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔کانکررز نے 150 رنز بنائے۔ انونسیبلز نے ہدف 15.1 اوورز میں مکمل کرلیا۔ گل فیروزہ نے 76 جبکہ منیبہ علی نے 72 رنز بنائے۔فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔