کراچی(اسٹاف رپورٹر) این سی اے ریڈ بال کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا،کھلاڑیوں نے کوچز کے ساتھ ون آن ون سیشنز کے بعد آؤٹ ڈور پریکٹس میں حصہ لیا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ ریڈ بال سیزن کے لیے تیار کرنا ہے۔ ہماری توجہ کھلاڑیوں کی بہتری اور گرومنگ پر مرکوز رہے گی ۔