• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی اور موبائل فونز سمیت قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور موبائل فونز سمیت قیمتی اشیا سے محروم‘ پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 27 مقدمات درج کر لیے،تفصیلات کے مطابق تھانہ مخدوم رشید پولیس کو حق نواز نے بتایا کہ ملزمان عبدالرحمان، نعمان، عاطف اور ندیم اسلحہ کے زور پر میری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے، تھادہلی گیٹ کے علاقے میں عبداللہ سے ڈاکو موٹرسائیکل سمیت نقدی چھین کر لے گئے، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں نعیم سے ڈاکو 16 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ چہلیک کے علاقے میں عبدالاحد کی موٹر سائیکل، مظفر آباد کے علاقے میں عبدالمجید کاموبائل فون،شاہ شمس کے علاقے میں قدیر احمد، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد محسن کی موٹر سائیکلیں، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں راحیل کا لیپ ٹاپ، کوتوالی کے علاقے میں خرم اور سیف اللہ کے موبائل فونز اور نقدی، ڈی ایچ اے کے علاقے میں ابو ذر کا شیشہ، سجاد کا سامان، صدر کے علاقے میں احسان کا سامان، سٹی صدر شجاع آباد کے علاقے میں محمد رضا کا سامان، نعیم کی موٹرسائیکل، اعجاز احمد کا سامان، صدر جلالپور کے علاقے میں غلام جیلانی کی سولر پلیٹ، نیوملتان کے علاقے میں مرتضیٰ شہزاد کا سامان، شاہ رکن عالم کے علاقے میں رمضان، رحمت علی، سیتل ماڑی کے علاقے میں غلام شبیر کے موبائل فونز و نقدی، احمر سعید کی موٹرسائیکل، دولت گیٹ کے علاقے میں سجاد خان اور طلحہ بن اسد کے موبائل فونز چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید