• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری لاکھوں روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے بشری بی بی کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین لیا چہلیک کے علاقے مظہر عباس کا موبائل محسن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے مظفر آباد کے علاقے عامر نواز کا موبائل زاہد اقبال کی موٹرسائیکل مسلح ملزمان چھین کر فرار ہوگئے صغیر الطاف کا سونا وغیرہ راشدعلی کی موٹر سائیکل چوری ہوگئے قطب پور کے علاقے عزیز الرحمن شاہ شمس کے علاقے ندیم بی زیڈ کے علاقے بلال سعید کے موبائل فونز موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے قمر کی موٹرسائیکل کاشان خلیل ،تنویر کی نقدی دو لاکھ موبائلزفونز چوری ہوگئے مزمل جمیل سے ڈاکو نقدی موبائل لے گئے تھانہ شاہ رکن علام کے علاقے محمد علی ،کاشان ارسلان حرم گیٹ کے علاقے حیدر علی سٹی شجاع آباد کے علاقے مظہر کےموبائل فونز نعمان کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑے صدر شجاع آباد کے علاقے وسیم سے مسلح ڈاکووں نے 65ہزار موٹرسائیکل موبائل چھین کر لے گئے کوتوالیکے علاقے جاوید کا موبائل صدر کے علاقے عدیل کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے ساجد شاہ شمس کے علاقے غلام گازی کے موبائل فونز ممتاز آباد کے علاقے رمضان کا موبائل الیاس کی نقدی چوری ہوگئے اور شہزاد قادر سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید