• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما معین ریاض قریشی عید کے روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق معین ریاض قریشی اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ کینٹ چیک پوسٹ کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہو کر بیریئر سے ٹکرا گئی۔ شدید ٹکر کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے، جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد موجود افراد نے انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ملتان سے مزید