• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بل لیٹ پیمنٹ کیساتھ توسیع شدہ تاریخ تک جمع کروانے کی سہولت

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث بیجز نمبر 4تا9کے صارفین کو اپنے بجلی بل لیٹ پیمنٹ کیساتھ توسیع شدہ تاریخ تک جمع کروانیکی سہولت دیدی ۔اس حوالے سے مئی 2026ء کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخوں میں اضافہ کرکے نئی تاریخوں والے بلز میپکو کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بیچ نمبر 4 سے 9 تک کے صارفین کے بل جمع کروانے کی نئی تاریخیں مقرر کر دی گئی ہیں۔بیچ نمبر4 تا6، جن کی موجودہ آخری تاریخ26 مئی 2026ء تھی، اب 2 جون 2026ء تک بل جمع کرا سکیں گے۔ اسی طرح بیچ نمبر 7 اور8 کی نئی مقررہ تاریخ3 جون 2026ء جبکہ بیچ نمبر 9کے صارفین کیلئے 4جون2026ء مقرر کی گئی ہے۔
ملتان سے مزید