• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جانب سے میگا صفائی آپریشن مکمل پر تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جانب سے عید الاضحیٰ کا میگا صفائی آپریشن مکمل ہونے پر بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد مدثر اور سی ای او ذولفقار احمد نے عید قربان کے موقع پر جاری میگا صفائی آپریشن کی کامیاب تکمیل پر گول باغ چوک میں اختتامی تقریب کی صدارت کی جہاں صفائی ورکرز کے ہمراہ جشن منایا گیا تقریب کے دوران ورکرز کے ہمراہ کیک کاٹا گیا اور گل پاشی کی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی جبکہ تقریب کے دوران صفائی عملے کی شبانہ روز محنت اور شدید گرمی میں جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ محمد مدثر نے کہا کہ عید ایام میں 15 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانا ایک ریکارڈ کامیابی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا۔ سی ای او ذولفقار احمد نے بتایا کہ عید صفائی آپریشن میں 9 ہزار سے زائد ورکرز نے حصہ لیا اور شہریوں کے تعاون سے آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کی کلیئرنس بھی آج مکمل کرلی جائے گی۔ تقریب میں ورکرز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔
ملتان سے مزید