• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ پر شہر کے پارکوں میں بہترین اقدامات کئے گئے‘ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کے پارکوں میں بہترین اقدامات کیے گئے ۔عید کے تینوں دن مالیوں، سیکورٹی گارڈز، سینٹری ورکرز اور آفیسران نے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔شاہ شمس پارک اور جناح پارک سمیت شہر کے پارکوں میں عوام کا بھرپور رش۔انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں نے ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے اقدامات کو خوب سراہا ہے.شہر کے پارکوں میں تمام عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ مربوط حکمت عملی کے تحت عید الاضحی کے انتظامات مکمل کیے گئے۔ پارکوں میں عوامی الناس کو بہترین سہولیات دیں۔ آفیسران اور ملازمین نے مستعدی اور لگن سے ذمہ داریاں سر انجام دیں. ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے ملازمین کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔کمشنر ملتان کی سربراہی میں شہر کو گرین اور روشن کر رہے ہیں۔شہر کے پارکوں کے علاؤہ گرین بیلٹس اور فلائی اوورز کو بھی روشن رکھا۔ ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے شہریوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے بارے بہترین انتظامات کیے۔
ملتان سے مزید