ملتان ( سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل چوک کے رہائشیوں کا پریس کلب کے باہر مبینہ جعلی پولیس مقابلہ میں نوجوان کے قتل پر پولیس کےخلاف احتجاج، تفصیل کے مطابق سینٹرل جیل چوک کے رہائشی نور محمد نے اہلیہ پروین بی بی،دیگر اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کے ہمراہ پریس کلب کے باہر تھانہ شاہ شمس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرا بیٹا کاشف عرف کاشی 25مارچکو کچہری سے باہر نکلا تو تھانہ شاہ شمس پولیس کے اہلکار اسے زبردستی اٹھاکر تھانہ لے گئے اور دو لاکھ روپے کاشف کی رہائی کیلئے طلب کیے، رقم ادا نہ کرنے پر کاشف پر بہیمانہ تشدد کیا گیا اور پھر جعلی پولیس مقابلہ کا ڈرامہ رچا کرمیرے بیٹے کوقتل کردیا، اس موقع پر مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پولیس، آر پی او اور سی پی او ملتان سے اپیل کی کہ مبینہ قتل میں ملوث تھانہ شاہ شمس پولیس کےافسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے قرارواقعی سزا دی جائے ،، وگرنہ اہلخانہ سی پی او آفس سامنے خود کشی پر مجبور ہو جائیں گی۔