ملتان (سٹاف رپورٹر) کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام کم عمری کی شادی اور جبری تبدیلیٔ مذہب سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف بشپ ہاؤس ملتان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت کمیشن کے چیئرمین اور بشپ آف ملتانبشپ یوسف سوہن نے کی، ریلی میں کمیشن کے نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ اور فادر ڈینیئل تاج سمیت مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کم عمری کی شادی اور جبری تبدیلیٔ مذہب کے خلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ کم عمری کی شادی اور جبری تبدیلیٔ مذہب جیسے حساس مسائل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔