• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ پندرہ گھنٹے گیس بند رکھنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے،جماعت اسلامی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نائب امراء جماعت اسلامی بلوچستان مولانا حافظ نورعلی ،ڈاکٹرعطاء الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہریوں کو روزانہ پندرہ گھنٹے گیس سے محروم رکھنا زیادتی ہے حکومت اس کا نوٹس لیں بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی کے نئے شیڈول کی آڑ میں لاکھوں شہریوں کو گیس سے محروم کرنے کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گیانہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں 15 گھنٹے گیس نہ ہونے سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہےامور خانہ داری سمیت نظام زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے ہیںحکومت عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائےاگر عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کی گئی تو جماعت اسلامی عوام و دیگر پارٹیوں سے مل کر احتجاج کو وسعت دے گی۔
کوئٹہ سے مزید