کوئٹہ(پ ر)پامیر کنزیومر سوسائٹی کے چیف کوارڈینیٹر نذر بڑیچ ، سینئر ڈپٹی کوارڈینیٹر حاجی سلیم ناصر ، سردار حبیب بڑیچ ، جعفر خان کاکڑ ، عجب خان ناصر ، بلال احمد خان و دیگر نے سوئی سدرن گیسن کمپنی کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کرنا گیس کمپنی کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہے ۔ اس طرح کی لوڈشیڈنگ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جائے گا اور کسی بھی حادثے کی ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی پر عائد ہوگی ۔ انہوں مطالبہ کیا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین سکھ کا سانس لے سکیں ۔