• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتی کامیابی پر حکومت اور افواج پاکستان کو خراج تحسین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس اور دیگر احرار رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں خطے کو جنگ سے نکالنے میں پاکستان کو حاصل ہونے والی اہم سفارتی کامیابی پر حکومت اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافے کا بھی باعث بنی ہے۔ اس موقع پر عوام میں اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے رہنماؤں نے کہا کہ اس طرح کے مواقع قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں، لہٰذا اس قومی کامیابی کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید