کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی حملے،یورپی ممالک نے ایران جنگ بندی کو خطرے میں قرار دے دیا۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں سے معاہد ہ پر خدشات، فرانس، جرمنی ودیگر کا کشیدگی پر شدید اظہار تشویش، کیئر اسٹارمر کی امریکی صدرکے بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مکمل تہذیب کو تباہ کرنے کے ٹرمپ کے الفاظ برطانوی اقدار کے مطابق نہیں، اسپین نے امریکا و اسرائیل کی مذمت کی اورایران میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الفاظ برطانوی اقدار کے مطابق نہیں ہیں، جبکہ عالمی رہنماؤں نے ایران سے متعلق جنگ بندی کے نازک معاہدے پر اعتماد کا اظہار کم کر دیا ہے۔