کراچی (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ اور تائیوانی اپوزیشن رہنما چینگ لی کی غیر معمولی ملاقات، تائیوان میں ہلچل، ایک دہائی بعد اہم رابطہ، بیجنگ نے اطراف کے عوام کو چینی قرار دیدیا، چینگ لی نے اقتدار میں آکرصدر شی کو دورے کی دعوت دینے کا عندیہ دیا۔ دونوں رہنماؤں نے تائیوان کی آزادی کی مخالفت اور تنازع کے پرامن حل کی حمایت کی، اپوزیشن لیڈر نے مفاہمت پر زوردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور تائیوان کی اپوزیشن جماعت کومنٹنگ کی سربراہ چینگ لی وون کے درمیان بیجنگ میں ایک دہائی بعد ہونے والی غیر معمولی ملاقات نے تائیوان میں سیاسی تنازع کھڑا کر دیا ہے۔